ٹینس رینکنگ ،مردوں میں نووک، خواتین میںسرینا سرفہرست

ٹینس رینکنگ ،مردوں میں نووک، خواتین میںسرینا سرفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ٹینس میں مردوں کے سنگلز اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کی نئی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق مردوں میں ومبلڈن اوپن چیمپیئن سربیا کے نوویک جوکووچ بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں،اسی طرح خواتین میں سرینا ولیمز سرفہرست ہیں رافیل نڈال دوسرے نمبر پر ہیں فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں، سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا چوتھے نمبر پر ہیں، سنسناتی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے رنر اپ سپین کے ڈیوڈ فیرر ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں خواتین کے سنگلز مقابلوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق سنسناتی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی امریکا کی سرینا ولیمز پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، رومانیہ کی سیمونا ہالپ دوسرے نمبر پر پہنچ گئیں،چین کی نا لی تیسرے نمبر پر ہیں، ومبلڈن اوپن چیمپیئن جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا چوتھے نمبر پر ہیں، پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا پانچویں نمبر پر ہیں، روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپوا چھٹے نمبر پر بدستور قائم ہیں۔ جرمنی کی انجلی کیو کربر ساتویں، کینیڈا کی ایویج نے بوچارڈ آٹھویں نمبر پر ہیں۔