انٹر نیشنل سرکٹ ٹوسکواش ٹورنامنٹ 25 اگست سے شروع ہوگا

انٹر نیشنل سرکٹ ٹوسکواش ٹورنامنٹ 25 اگست سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان انٹر نیشنل سرکٹ ٹو سکواش ٹورنامنٹ 25سے 28اگست تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق 10ہزار ڈالر انعام والا ٹورنامنٹ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان کو دیا ہے جس کے پری کوالیفائنگ راﺅنڈ 21اور 22اگست جبکہ کوالیفائنگ راﺅنڈ23اور 24اگست جبکہ مین راﺅنڈ کا باقاعدہ آغاز 25اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں 32کھلاڑیوں کا مقابلہ ہوگا۔