پاک سری لنکا ون ڈے سیریز دلچسپ ہوگی، عبدالقادر

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز دلچسپ ہوگی، عبدالقادر

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق لیگ سپنر عبدالقادر نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کو بھلا کر میدان میں اترنا ہوگاانہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز دلچسپ ہوگی تاہم پاکستان کو باﺅلنگ کے شعبے میں برتری حاصل ہے۔ عبدالقادر نے کہا کہ ٹیم کو اچھے فنشر کی ضرورت ہے جو میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا شمار دنیا کی خطرناک ٹیموں میں ہوتا ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ جیت کے جذبے اور لگن کے ساتھ کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں شکست پر مایوسی ہوئی تاہم قومی ٹیم کو چاہئے کہ وہ شکست کو ماضی کا حصہ سمجھیں اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں۔ عبدالقادر نے سرفراز احمد کی تعریف کی اور کہا کہ وہ باصلاحیت کرکٹر ہیں اور ان کے آنے سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -