یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 25 اگست سے نیویارک میں شروع ہوگا

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 25 اگست سے نیویارک میں شروع ہوگا

  


نیویارک( نیٹ نیوز) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 25 اگست سے نیویارک میں شروع ہوگا ٗ 7 ستمبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں سنگلز، ڈبلز اور سنگلز کوالیفائنگ کے مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ یہ ٹورنامنٹ ہارٹ کورٹ پر کھیلا جائیگا جس میں دنیا بھر سے ٹینس کے نامور سٹار کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ اس ٹورنامنٹ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -