آسٹریلیا اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیمیں آج ون ڈے میں مدمقابل

آسٹریلیا اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیمیں آج ون ڈے میں مدمقابل

  

برسبین ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج برسبین میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کی ٹیم ثناءمیر کی قیادت میں پہلے ہی آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف چار ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا اپنا پہلا میچ 21اگست کو برسبین میں کھیلے گی۔ دوسرا ایک روزہ میچ 23اگست کو برسبین، تیسرا ایک روزہ کرکٹ میچ 26 اگست کو برسبین میں کھیلا جائیگا جبکہ چار ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 28اگست کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز برسبین میں کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -