انڈین بورڈ نے ون ڈے سیریز کےلئے ہیڈ کوچ ڈنکن فلیچر کو سائڈ لائن کر دیا

انڈین بورڈ نے ون ڈے سیریز کےلئے ہیڈ کوچ ڈنکن فلیچر کو سائڈ لائن کر دیا

  

لندن ( نیٹ نیوز)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرم ناک شکست کے بعد انڈین بورڈ نے ون ڈے سیریز کے لیے ہیڈ کوچ ڈنکن فلیچر کو سائڈ لائن کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیا نے سابق ٹیسٹ آل راﺅنڈر روی شاستری کو فلیچر کے ساتھ کام کرنے کےلئے منتخب کرتے ہوئے باﺅلنگ اور فیلڈنگ کوچز کو بریک دینے کا اعلان کیا ہے۔ٹی وی مبصر کے طور پر انگلینڈ میں پہلے سے موجود شاستری سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد سکواڈ میں شامل ہو جائیں۔بی سی سی آئی نے جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے سابق کپتان روی شاستری کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی نگرانی اور رہنمائی کریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -