ورکشاپس ڈویژن نے کوئٹہ ڈویژن کو 148 رنز سے ہرا دیا

ورکشاپس ڈویژن نے کوئٹہ ڈویژن کو 148 رنز سے ہرا دیا

  

لاہو ر(سپورٹس رپورٹر) یوم آزادی ریلوے ٹی 20 کپ میں ورکشاپس ڈویژن نے کوئٹہ ڈویژن کو 148 رنز سے ہرا دیا۔ منتظر مہندی نے سنچری سکور کی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں کھیلے گئے میچ میں ورکشاپس ڈویژن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ منتظر مہندی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 رنز بنائے۔ شاہد خان 78 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ کوئٹہ ڈویژن کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 19 اوورز 103 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ محمد جاوید 29 اور محمد فاروق 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ورکشاپس ڈویژن کی طرف سے عثمان ملک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -