ویسٹ انڈین ٹیم کے کوچ اوٹیز گبسن عہدے سے مستعفی

ویسٹ انڈین ٹیم کے کوچ اوٹیز گبسن عہدے سے مستعفی

  


جمیکا ( نیٹ نیوز ) بنگلہ دیش کیخلاف کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ اوٹیز گبسن نے اپنا عہدہ چھوڑ دیاہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ٹیم منیجر رچی رچڑڈسن کو عارضی بنیادوں پر ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے ۔ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں گبسن کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کی ٹیم کے ساتھ موجودگی سے ٹیم کی کارکردگی میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ گبسن کو 2010 جنوری میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کی نگرانی میں 2012میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کامیابی بھی اپنے نام کی تھی۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -