کویٹووا نے ٹورز اوپن کے تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی

کویٹووا نے ٹورز اوپن کے تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی

  

نیویارک ( نیٹ نیوز) پیٹرا کویٹووا نے ڈبلیو ٹی اے ٹورز کنیکٹیکٹ اوپن کے تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ ٹاپ سیڈ سمونہ ہالیپ فلاویہ پینیٹا اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق نیو ہیون میں جاری ویمنز سنگلز ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں سیکنڈ سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے روس کی کیترینا مکاروا کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر تیسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ سلواکیہ کی میڈلینا ریبریکووا نے ٹاپ سیڈ رومانیہ کی سمونہ ہالیپ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 ، 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر تیسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔ امریکا کی ایلسن رسکی نے اٹلی کی فلاویہ پینیٹا کو 6-1 اور 7-6 سے شکست دی اور تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی باربورا نے فرانس کی کیرولائن گریشیا کو 7-5 اور 6-2 سے شکست دے کر اگلے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -