پاکستان اور بحرین کے درمیان دوستانہ میچوں کی سیریز کل شروع
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی فٹ بال ٹیم بحرین کے خلاف دوستانہ میچوں کی سیریز کل سے شروع ہوگی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل احمد یار لودھی کے مطابق سیریز سے دونوں ممالک کے درمیان فٹ بال کے میدان میں تعلقات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن فٹ بال اور کھلاڑیوں میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کےلئے اپنی کوششیں بروئے کار لا رہی ہیں۔ کرنل احمد یار لودھی نے کہا کہ پاکستان پہلی مرتبہ سارک وومن فٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا، اسے یہ موقع ساﺅتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن کو خصوصی درخواست پر ملا ہے۔