ثام قیوری اور ڈیوڈ گوفن ونسٹن اوپن کے تیسرے راﺅنڈ میں داخل

ثام قیوری اور ڈیوڈ گوفن ونسٹن اوپن کے تیسرے راﺅنڈ میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک ( نیٹ نیوز) جان ازنر، کیون اینڈرسن، ثام قیوری اور ڈیوڈ گوفن نے ونسٹن سلیم اوپن کا دوسرا مرحلہ عبور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ونسٹن سلیم میں جاری مینز ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں ٹاپ سیڈ امریکا کے جان ازنر نے ہم وطن حریف بریڈلی کاہن کو 7-6 اور 6-2 سے ہرا کر تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔ سیکنڈ سیڈ جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن نے فرانس کے ایڈرین مینارینو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 ، 2-6 اور 6-4 سے ہرا کر تیسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔ امریکا کے ثام قیوری نے سٹیو جونسن کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر تیسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-3 رہا۔
 بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے ارجنٹائن کے لائنارڈو میئر کو 6-3 اور 6-1 سے شکست دی۔