پاک سری لنکا ٹیموں کے درمیان ون ڈے میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز پاکستان کے پاس

پاک سری لنکا ٹیموں کے درمیان ون ڈے میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز ...

  


کولمبو ( نیٹ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے جانے والے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے ۔ نیروبی کے میدان میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 اکتوبر کو1996 کو کھیلے جانے میچ کے دوران پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنائے۔سری لنکا کی ٹیم نے سنگاپور میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں 2 اپریل 1996کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے ۔

24 مئی 1997 کو موہالی میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے ۔ پاکستان نے 9 جون 1983 کو کھیلے جانے والے میچ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز سکور کئے ۔ 14 جون1975کو کھیلے جانے والے ایک میچ میں پاکستان نے6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز سکور کئے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -