یوتھ لولمپک گیمز میں چین 6 گولڈ میڈلز کیساتھ سر فہرست

یوتھ لولمپک گیمز میں چین 6 گولڈ میڈلز کیساتھ سر فہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                  بیجنگ( نیٹ نیوز) دوسرے یوتھ اولمپک گیمزکے مقابلے پوری آب وتاب کیساتھ جاری ہیں۔ میزبان چین میڈلزٹیبل پرچھ طلائی تمغوں کیساتھ سرفہرست ہے۔ ۔چین کے شہرنینجنگ میں جاری یوتھ اولمپکس کے تیسرے روزبیڈمنٹن ایونٹ میں ورلڈ جونئیرچیمپیئن جاپان کی یاماگوچی نیڈنمارک کی میا کومات دیکرکوارٹرفائنل میں جگہ پکی کرلی۔ اسپین کی کلارا بھی گروپ جی سے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں پہنچ گئیں۔روئنگ میں سنگلزاسکلزکے مقابلے جاری ہیں، ویمنزسیمی فائنل میں بیلاروس کی کرسٹینا نے بازی ماری، دوسرے سیمی فائنل میں یونان کی اتھینا ماریہ نے فرنچ اورلیتھونیا کی حریفوں کوپیچھے چھوڑتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ مینزسیمی فائنل میں کینیڈا کیڈین گروٹ، کرس لوری اوراورلانڈونیکامیابی حاصل کی،تمغوں کی دوڑمیں میزبان چین چھ طلائی ایک چاندی اورچھ کانسی کے تمغوں کیساتھ سرفہرست ہے۔ روس کا پانچ گولڈ میڈلزکیساتھ دوسرا اوراٹلی کا چارسونے کے تمغوں کیساتھ تیسرا نمبرہے۔ یوتھ اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ آج نمیبیا کیخلاف کھیلے گا۔