ایک اور انسانی گڑیا منظر عام پر
کیف (نیوزڈیسک) یوکرائن میں نئی انسانی باربی ڈول (خوبصورت گڑیا) سامنے آگئی، 16 سالہ لولیٹا ریچی کی جسمانی ساخت بالکل باربی ڈول کی مانند ہے۔ ریچی کی کمر 20 جبکہ سینے کے زیر جامہ کا سائز 32 ہے اور اس نے باربی ڈول سے مشابہہ لینز بھی آنکھوں میں لگا رکھے ہیں۔ ریچی کا دعوی ہے کہ باربی ڈول سے مشابہت کے لئے اس نے کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی اور وہ جو چاہے، جتنا چاہے کھاتی پیتی ہے۔ ریچی کا کہنا ہے کہ ” مجھے سے بڑھ کر کوئی بھی باربی ڈول سے تشبیہ نہیں رکھتا۔ مجھ سے بڑھ کر کوئی حسینہ نہیں۔ لوگ مجھے برملاکہتے ہیں کہ وہ میری خوبصورتی سے جلتے ہیں، سکول میں تمام لڑکے مجھے گھورتے ہیں، لیکن میں ان میں سے کسی کو پسند نہیں کرتی، وہ میرے مزاج کے مطابق نہیں۔ بچپن میں مجھے کبھی گڑیوں سے کھیلنا کا شوق نہیں رہا، بلکہ لڑکوں کےساتھ باہر کھیلنا مجھے پسند تھا۔“ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ریچی کے فالورز کی تعداد ہزاروں کی تعداد سے بڑھ چکی ہے اور لوگ اس کی ایک جھلک کے لئے دیوانے ہوئے چلے جا رہے ہیں۔