کیا آپ چاکلیٹ سے بنا باتھ روم خریدنا چاہیں گے؟

کیا آپ چاکلیٹ سے بنا باتھ روم خریدنا چاہیں گے؟
کیا آپ چاکلیٹ سے بنا باتھ روم خریدنا چاہیں گے؟
کیپشن: choclate

  

لندن(نیوز ڈیسک) کیا آپ کے پاس 133000 ڈالر (ایک کروڑ 33 لاکھ روپے) ہیں؟ اگر ہیں تو آپ چاکلیٹ سے بنا یہ باتھ روم خرید سکتے ہیں جو سارے کا سارا اعلیٰ کوالٹی بیلجئم چاکلیٹ سے بنا ہوا ہے۔ یہ مزیدر باتھ روم Bathrooms.com نے چاکلیٹ ساز Choccywoccydoodoh کے تعاون سے تیار کیا ہے اور اس میں باتھ ٹب، ٹوائلٹ، سنک، بیس اور بیڈے (اعضاء دھونے کی جگہ) تک چاکلیٹ سے بنے ہوئے ہیں۔ اس میٹھے باتھ روم کے خالق ای ان منک کا کہنا ہے کہ لوگ نیا باتھ روم خریدنے کیلئے Bathroom suit کی جگہ Bathroom sweet لکھ کر انٹرنیٹ پر تلاش کرتے ہیں اور چونکہ اس غلط سپیلنگ کا مطلب ’’غسل خانہ مٹھائی‘‘ بنتا ہے۔ اس لئے ایسے لوگوں کی سرچ کا جواب دینے کے لئے انہوں نے واقعی ایسی مٹھائی تیار کردی ہے جو غسل خانے کی شکل رکھتی ہے۔ اٹھاسی پاؤنڈ چاکلیٹ سے تیار کردہ یہ باتھ روم 9 لاکھ 40 ہزار کیلوریز (حرارے) فراہم کرسکتا ہے اور اسے ساری دنیا میں کہیں بھی آرڈر کرکے منگوایا جاسکتا ہے۔ اس کی شیلف لائف 6 ماہ ہے جبکہ سے عام درجہ حرارت پر کئی سال تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -