آئین کیخلاف قدم اٹھایا گیا تو ایم ایس ایف کراچی تاپشاور تک سراپا احتجاج ہونگے،

آئین کیخلاف قدم اٹھایا گیا تو ایم ایس ایف کراچی تاپشاور تک سراپا احتجاج ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک پاکستان میں نوجوانوں بالخصوص مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن سے وابستہ طلبہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ 1945-46ءکے انتخابات میں مسلم لیگ کی تاریخ ساز کامیابی میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے کلیدی کردار ادا کیا۔تحریک پاکستان کے دوران شہید ہونیوالے طالبعلم محمدمالک کا تعلق بھی ایم ایس ایف سے تھا۔موجودہ حالات میں اگر پاکستان کے آئین کیخلاف کوئی قدم اٹھایا گیا تو ایم ایس ایف کے طلبہ کراچی سے لے کرپشاور تک سراپا احتجاج ہوں گے۔ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میںتقر یبات آزادی کے سلسلے میں تحریک پاکستان میںمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) کے کردار کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔ اس تقریب کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ نوجوانوں بالخصوص طلبہ نے تحریک پاکستان میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔اس تحریک میں نوجوانوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ قائداعظمؒ کو طلبہ سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔مسلم لیگ نے تحریک پاکستان کے دوران مسلمانان برصغیر کو بیدار کیا اور اس میں ایم ایس ایف کا بڑا ہاتھ تھا۔

 انہوں نے کہا کہ طلبہ ہی قومیں بناتی ہیں۔اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہورمیں تحریک پاکستان کا مرکز تھا۔قائداعظمؒ نے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔ہماری نئی نسل بہت باصلاحیت اور ہماری آئیڈیالوجی زبردست ہے۔نعروں سے انقلاب نہیںا ٓتا بلکہ اس کیلئے تعلیم پر توجہ دی جائے۔محمد پرویز ملک نے کہا کہ طلبہ نے تحریک پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔آج جمہوریت کو کمزور کرنے کے خواہشمند چند عناصر ہماری پیٹھ پر چھرا گھونپنا چاہتے ہیں۔یہاں موجود طلبہ کے جوش و جذبے کو دیکھ کر مجھے یقین ہے کہ کسی کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی جرات نہیں ہو سکے گی۔ہم جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔ہماری اعلیٰ قیادت پر کارکنوں کا بہت دباﺅ ہے کہ ہمیں ان عناصر کا مقابلہ کرنے کی اجازت دی جائے لیکن ہم ہمیشہ آئین کی حدود میں رہے ہیں اور صبر وتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔یہ عناصرکسی کے کہنے پر جھوٹ اور منفی سیاست کررہے ہیںان سے مذاکرات کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں لیکن وہ مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔موجودہ حالات سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے اور اس سلسلے میں ایم ایس ایف کا کردار بھی نہایت اہم ہے۔پاکستان اگر مضبوط ہو گا تو خوشحال اور ترقی کرے گا۔رانا محمد ارشد نے کہاکہ حمید نظامی مرحوم ایم ایس ایف پنجاب کے بانی صدر تھے،ان کی قیادت میں طلبہ نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم نے قیام پاکستان اور بعدازاں استحکام پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا،انہوں نے نظریہ¿ پاکستان کے فروغ اور اس کی ترویج و اشاعت کیلئے زندگی وقف کررکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان اور طاہرالقادری کی باتیں اور مطالبات آئین پاکستان سے بغاوت ہیں، اگر خلافِ آئین کوئی قدم اٹھایا گیا تو ایم ایس ایف کے طلبہ پشاور سے لے کر کراچی تک سراپا احتجاج ہوں گے اور آئین پاکستان کو اپنے ہاتھ میں لینے والوںکو دریا برد کردیں گے۔ یہ مفاد پرست ٹولہ2002ءمیں پرویز مشرف کے ساتھ کھڑا تھا۔تحریک پاکستان کی طرح طلبہ استحکام پاکستان میں بھی اپنا کردار اداکررہے ہیں۔

 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -