ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک 24منتخب سکولوں کے97اساتذہ کی تربیت مکمل

ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک 24منتخب سکولوں کے97اساتذہ کی تربیت مکمل

  


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے لاہور ، ملتان اور خوشاب میں ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک 24منتخب سکولوں کے97اساتذہ کی تربیت مکمل کر لی ہے۔ اس تربیت کے دوران اساتذہ کو انٹرایکٹو کلاس روم ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کی تربیت دی گئی ۔ یہ اساتذہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے سکولوں میں پڑھائیں گے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق انٹرایکٹو کلاس روم ٹیکنالوجی کے پائلٹ پروجیکٹ کا آئندہ ماہ ستمبر سے لاہور ، ملتان اور خوشاب سے آغاز کیا جارہا ہے۔ اس پائلٹ پروجیکٹ کے تحت منتخب پارٹنر سکولوں میں طالبعلموں کو کمپیوٹرائزڈ الیکٹرونک بورڈز اور ملٹی میڈیا پروجیکٹرز کی مدد سے پڑھایا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ پروجیکٹ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد طالبعلموں کو جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے نئے تعلیمی تصورات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ انکا ذہنی افق وسیع ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -