ایور شائن پبلک سکول کا دورہ نظریہ پاکستان

ایور شائن پبلک سکول کا دورہ نظریہ پاکستان

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ایور شائن پبلک سکول‘ بلال کالونی‘ داروغہ والا‘ لاہور کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے طالبات‘ نین سکھ‘ لاہور‘ اقراءتعلیم القرآن فاﺅنڈیشن‘ لال پل‘ مغلپورہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ شادیوال ماجھہ‘ جوہر ٹاﺅن‘ لاہور اور یو ایچ ماڈل ہائی سکول‘ جاوید نگر‘ کوٹ عبدالمالک‘ لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد350تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -