اسلامی جمعیت پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ششماہی اجلاس 23اگست کو ہو گا

اسلامی جمعیت پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ششماہی اجلاس 23اگست کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ششماہی اجلاس 23اگست کو مالاکنڈ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کا مقصد ششماہی کارکردگی کا جائزہ اور موجودہ ملکی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ کریں گے ۔


 مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے بعد اہم اعلانات کئے جائیں گے اور بقیہ سیشن کے لئے مہمات طے کی جائیںگی۔واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی مرکزی مجلس شوریٰ میں آزاد کشمیرسمیت تمام صوبوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں ۔