شہید راشد کا عزم و ارادہ پہاڑ کی مانند پختہ تھا ،اطہر عمران

شہید راشد کا عزم و ارادہ پہاڑ کی مانند پختہ تھا ،اطہر عمران

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں شہید راشد منہاس کے یوم شہادت کے موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران نے طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی یاد منانا شہادت سے کم نہیں ۔شہید راشد کا عزم و ارادہ پہاڑ کی مانند پختہ تھا شہید راشد عزم مصمم کا مالک نوجوان تھا جس نے اپنے ملک کے لیے خود سے فیصلہ کیا کہ یہ وہ موقع ہے جہاں اپنے سینئر افسر کا حکم مانناملک کے مفاد کے خلاف ہے لہذٰاجان جاتی ہے تو جائے مگر پاکستان سلامت رہے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ہمارا عشق ہے، ہم شہید کے خون سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ جب بھی وطن نے پکارا ہم اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پیش ہو جائیں گے۔ نشان حیدر پانے والے شہداءمیں کم عمر ترین شہیدجناب راشد منہاس نوجوانوں کے لیے ایک آئیڈیل کی حیثیت رکھتے ہیں۔شہید نے اپنی بے مثال قربانی سے اس قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ جب تک شہید راشد،شہید یاسر اور شہید اعتزاز جیسے نڈر اور بہادر نو جوان موجود ہیں دشمن اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -