جمہوریت،آئین اور پارلیمنٹ کے تحفظ کےلئے پوری قوم متحد ہے،نبیرہ عندلیب نعیمی

جمہوریت،آئین اور پارلیمنٹ کے تحفظ کےلئے پوری قوم متحد ہے،نبیرہ عندلیب نعیمی

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیر ہ عندلیب نعیمی نے کہا کہ جموریت،آئین پاکستان اور پارلیمنٹ کے تحفظ کےلئے پوری قوم متحد ہے۔آزادی اور انقلاب کے نام پر تبدیلی کے نعرہ لگانے والے عوامی اعتمادکھو چکے ہیں۔ملکی امن کاسودا کرنے والے کسی بھی صورت ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔عوام کسی بھی طریقہ سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ حالات میں پاکستان کسی بھی غیرسیاسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ملک وقوم کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کےلئے حکومت کے ساتھ ساتھ ملک کی تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کو بھی کردا ر ادا کرنا ہوگا۔پی ٹی آئی اور عوامی تحریک وطن عزیز کے وسیع ترمفادکےلئے مذاکراتی عمل کاحصہ بنیں کیونکہ ملک مزیدتصادم کی سیاست ملکی ترقی میں رکاوٹ کاباعث بنے گی۔گذشتہ تین ہفتوں سے ملکی اقتصادیات کاپہیہ رکاہوا ہے جس سے اربوں روپے کانقصان ہوچکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -