لاہور چیمبر الیکشن کے سلسلہ میں پروگریسو گروپ کی جنرل باڈی کانفرنس کا اہتمام

لاہور چیمبر الیکشن کے سلسلہ میں پروگریسو گروپ کی جنرل باڈی کانفرنس کا اہتمام

  

لاہور(پ ر)لاہور چیمبر الیکشن 2014کے سلسلہ میں پروگریسو گروپ کی جانب سے جنرل باڈی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میںبزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں آئندہ الیکشن کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروگریسو گروپ کے نائب صدر حاجی ریاض الحسن نے کہا کہ چیمبر میں نسل در نسل قیادت کا سلسلہ جاری ہے ۔ دادا، بیٹا اور پوتابغیر میرٹ کے لگائے جا رہے ہیں۔ پروگریسو گروپ اس سلسلہ کو ختم کر کے میرٹ کی بالا دستی قائم کرئے گا۔اوریگا گروپ کے ڈائریکٹرا عظم چیمہ نے کہا کہ چیمبر میںمخصوص گروپ کے افراد موجود ہیں میرا تعلق زرعی شعبہ سے ہے وہاں پر کوئی بھی زرعی شعبہ کے ماہر موجود نہیں جبکہ وہ ہماری منتخب باڈیز کو اہمیت نہیں دیتے۔ پرگرویسو گروپ کے نائب صدر چوہدری ارشد نے کہا کہ یہ فیملی کلب ہرسطح پرعہدوںپر قبضہ کرنے میں لگا ہواہے ۔ اگر ہم 70%خاموش ووٹرز تک پہنچ جائیں تو اچھے رزلٹ آسکتے ہیں۔ انجمن تاجران انار کلی کے صدر عاصم شفیق شیخ نے چیف الیکشن کمیشن کی خاموشی سے تبدیلی پرقرار دار پیش کی جس میں کہا گیا کہ پہلے سرکلر جو کہ 22جولائی کو ایشو ہواتھا۔

 اس میں میاں مظفر علی صاحب چیف الیکشن کمیشن تھے۔ انہوں نے کہاکہ سرکلر ایشو ہونے اور الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد چیمبر کی موجودہ قیادت الیکشن کے معاملات میں مداخلات نہ کرے ۔ اس اصولی سٹینڈ کے بعد میاں مظفر کو ہٹا دیا گیا۔ عاصم شفیق نے جنرل باڈی کانفرنس میں قرارداد رکھی کہ شفاف الیکشن پر بھی پہلی ضر ب لگا دی گئی ہے جو کہ ہمیں نامنظور ہے۔صدر پروگریسو گروپ خالد عثمان نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کی جدوجہد نے ہمیں حوصلہ دیا ہے۔ ہم نے پوراسال ورکنگ کی ہے اس کی رپورٹ ہم نے پروگریسونیوز کے ذریعے 9 ہزار ووٹرز کو ارسال کر دیاگیا ہے جس کا بہت اچھا فیڈ بیک ملا ہے ۔ آج کے موجودہ حالات کے باوجود جنرل باڈی کا نفرنس میں شرکاءکی تعداد نے نے فیصلہ دے دیا ہے کہ ہم اس سال 5پیاروں کے فیملی کلب کو توڑ کرآزاد چیمبر بنائیں گے۔جہاں میرٹ کی بالادستی ہو گی۔آپ صرف 70فیصد ووٹ نہ ڈالنے والے ووٹرز تک پہنچ جائیں ۔ ملک میں تبدیلی کی فضا چل رہی ہے۔ میں چیمبر کے صدر اور حکمران اتحاد کے رہنماوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ الیکشن میں دھاندلی کا سوچنا بھی نہ۔ کانفرنس کے اختتام پروگریسوگروپ کے رہنما محمد اعجاز تنویرکی جانب سے ترکی کے وزٹ کے حوالے سے شرکاءکو

 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -