نواز شریف لانگ مارچ کے پیچھے چھپی نادیدہ قوتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے،اشرف بھٹی
لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو نادیدہ قوت آزادی اورانقلاب مارچ کے پیچھے ہے میاں نوازشریف تنہا اس کامقابلہ نہیں کرسکتے نوازشریف کے استعفیٰ کافیصلہ ہوچکا ہے امید ہے انہوں نے وزیراعظم ہاﺅس سے واپس گھرجانے کیلئے اپناسامان باندھ لیا ہوگاشریف برادران نے خوداپنے ہاتھوں سے اپنا کھیل بگاڑا ہے جوسیاست میں وقت پراوردرست فیصلے نہیں کرتا ان کاسیاسی مستقبل تاریک ہوجاتا ہے نوازشریف فیصلے کرتے وقت نہ صرف پارلیمنٹ کوبائی پاس کرتے ہیں بلکہ اپوزیشن سے بھی مشاورت نہیں کرتے وہ والٹن روڈ پرایک تقریب سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ نوازشریف کے وزیراوران کی جماعت کے عہدیدارکشیدگی میں کمی کی بجائے اس میں شدت پیداکررہے ہیںاقتدار کے دنوں میں میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنیوالے براوقت آنے پرانہیں تنہاچھوڑدیں گے جس طرح 12اکتوبر99ءمیں حکمران جماعت کاایک بھی کارکن سڑک پرنہیں آیاتھا اورجوچندایک کارکن بیگم کلثوم نوازکی قیادت میں احتجاجی تحریک میں شریک ہوئے آج وہ شریف برادران کیلئے اجنبی بنے ہوئے ہیں۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
ٹوئیٹ پربیان بازی سے حقیقت نہیں بدلے گی ،شریف برادران کی سیاست کاجنازہ کسی وقت بھی اٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آزادی اورانقلاب مارچ کے مقابلے میں وزیراعظم نوازشریف کی نام نہاد ''پسپائی ''کوئی احسان نہیں ان کی بے بسی اور مجبوری ہے کیونکہ ابھی حکمران بھائیوں سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں کاحساب لیا جاناباقی ہے وہ مزید کشت وخون کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔