اسلام آباد کی سڑکوں پر کھلے عام بدمعاشی شرمناک ہے،عبدالغفار روپڑی

اسلام آباد کی سڑکوں پر کھلے عام بدمعاشی شرمناک ہے،عبدالغفار روپڑی

  

 لاہور(پ ر) اسلام آباد کی سڑکوں پر کھلے عام بدمعاشی انتہائی شرمناک اور غیر اخلاقی طریقہ کار ہے تمام قومی ادارے دن دیہاڑے جمہوریت کا قتل عام کرنے والوں کے خلاف سختی سے کارروائی کریں ذاتی مفادات کے حصول اور امریکی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کوشاں سیاستدان غریب عوام کو استعمال کرنے سے باز رہیںٹھنڈے کنٹینرز میں استراحت فرمانے اور غریب عوام کو اسلام آباد کی تپتی سڑکوں پر بے یار و مددگار چھوڑنے والے قوم و ملت کے دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس میں موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے بات چیت کرنے کے لیے ہنگامی طور پر بلائے گئے مشاورتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیاستدان منافقت چھوڑ کر ملک و قوم کی بہتری اور خوشحالی کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ کنٹینر اور ناچ مارچ کے قائد خود بلٹ پروف گاڑیوں میں چھپ کر بیٹھے ہیں اور غریب عوام کو بے یار و مددگار سڑکوں پر چھوڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر جمہوری مطالبات اور غیر آئینی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عوام کسی شر پسند عناصر کا آلہ¿ کار بننے سے گریز کریں ملک کی موجودہ بدترین صورتحال سے تیسری قوت فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

حکومت کی جانب سے لاپرواہی کو بھی انہوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سستی اور غیر مستحکم پالیسی سے قوم و ملت کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا پروفیسر عبدالمجید، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا عبدالوحید ماجد ، شاہد محمود جانباز، سلمان عادل سمیت جماعت اہل حدیث کے دیگر ذمہ داران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -