پولیس نفری کم ہونے کے باعث قیدیوںکو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاسکا

پولیس نفری کم ہونے کے باعث قیدیوںکو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاسکا

  

لاہور(نامہ نگار)شہرمیں پولیس نفری کم ہونے کے باعث قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاسکا جس کے باعث ہزاروں مقدمات التوا کا شکارہونے لگے ہیں ۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی جانب سے بجھوائے گئے مراسلے کے مطابق آزادی اورانقلاب مارچ کے پیش نظرامن وامان کی صورت حال کوقابومیں کرنے کے لئے اسلام آباد میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،شہرمیں نفری کم ہونے پرقیدیوں کوعدالتوں میں پیش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث ہزاروں مقدمات التواکاشکارہوگئے ہیں ۔اس حوالے سے قیدیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ طورپرقیدیوں کوعدالت میں پیش نہ کرنا سراسر نہ انصافی ہے ۔

تاہم سیاسی جماعتیں جلداز جلدبحران کاحل نکالیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -