طالب علم سے بداخلاقی کرنیوالے ملزم کی عبوری ضمانت خارج

طالب علم سے بداخلاقی کرنیوالے ملزم کی عبوری ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پانچویں کلاس کے طالب علم سے بداخلاقی کرنیوالے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج عارف محمود خان نے 10 سالہ بچے سے بداخلاقی میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار ملزم شفیق کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مانگا منڈی پولیس نے متاثرہ بچے احمد کی ماں رانی بی بی کی درخواست پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے جبکہ ملزم شفیق ایک شریف شہری ہے اور نہ ہی ملزم کے خلاف کوئی واضح ثبوت موجود ہے تاہم عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی عبوری ضمانت منظور کی جائے، متاثرہ بچے کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں ناصر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم شفیق مانگا منڈی نئے قلعے میں بدنام زمانہ اور بدکردار شخص ہے لہذاعدالت سے استدعا کی کہ ملزم شفیق کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کا حکم دیا جائے ۔تھانہ مانگا منڈی پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ ملزم نے 7جولائی کو پانچویں کلاس کے طالبعلم احمد کو گھر سے درزی کی دکان پر جاتے راستے سے اغواءکر کے بداخلاقی کا نشانہ بنایاجس پر پولیس نے متاثرہ بچے کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کررکھا ہے




۔
۔
۔
جس کے بعد عدالت نے فریقین کے وکلاءدلائل سننے کے بعد ملزم شفیق کی عبوری درخواست ضمانت خارج کر دی۔