داعش اور القاعدہ کاکردار مسلمانوں کے ساتھ دشمنی پر مبنی ہے،علامہ زبیر

داعش اور القاعدہ کاکردار مسلمانوں کے ساتھ دشمنی پر مبنی ہے،علامہ زبیر

  


لاہور(پ ر) مر کزی جمعیت اہلحدیث کے مر کزی راہنماؤں نے کہا کہ عراق وشام میں داعش اور القاعدہ کاکردار مسلمانوں کے ساتھ دشمنی اور انتشار پر مبنی ہے ‘امت مسلمہ کے نوجوانوں کو ان دہشت گرد اور انتہاپسند تنظیموں سے دور رہنا چاہیے مر کزی جمعیت اہلحدیث کے مر کزی نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر ‘معروفعالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد زکر یا ‘مولانا عبدالستار خان نیازی اور پر وفیسر عبدالر حمن لدھیانوی نے بدھ کے روز اپنے ایک مشتر کہ بیان میں سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ دولت اسلامیہ کے عراق وشام میں داعش اور القاعدہ کو اسلام دشمن قرار دینے کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں تنظیموں نے اپنے ہی مسلمان بھائیوں کو قتل کر نے اور انتہا پسندی کے فروغ دینے کے سواکچھ نہیں کیااور انکی پا لیساں اقلیتوں کے بھی خلافہیں۔

جسکی وجہ سے دنیا میں مسلمانوں کے خلافکفر کو سازشیں اور ظلم کر نے کا موقعہ بھی ملتا ہے انہوں نے کہا کہ شدت پسند خیالات اور دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں اور اس کی حمایت کرنے والے اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں ‘ دہشت گردی کا پہلا شکار مسلمان ہی بنتے ہیں جس کی مثالیں داعش، القاعدہ اور اس سے منسلک گروپوں کے ہاتھوں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دیکھی جاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ایسی دہشت گردی اور انتہاپسند تنظیموں سے دور رہے

۔۔

۔

۔

۔

۔

اور انکے کسی بھی جھانسے میں نہ آئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -