سروسز ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ،پیرا میڈکس سٹاف سراپا احتجاج

سروسز ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ،پیرا میڈکس سٹاف سراپا احتجاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                       لاہور(جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال انتظامیہ نے کئی سالوں سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو فارغ کردیا اس فیصلے کے خلاف پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران سراپا احتجاج بن گئے چیئرمین ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال ارشد بٹ نے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال پر فوری نوٹس لیں بصورت دیگر صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں کے ملازمین احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے اس سلسلے میں گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایم ایس ڈاکٹر ریحانہ ملک کی جانب سے ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کرنے کے فیصلے کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔ شرکاءنے کہا کہ ایم ایس سروسز ہسپتال نے اپنی ریٹائرمنٹ سے تین ہفتے قبل کئی ملازمین کو برطرف کردیا ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں بصورت دیگر تمام ہسپتالوں میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔