احتساب عدالت نے ہمیش خان وغیرہ کے خلاف فراڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

احتساب عدالت نے ہمیش خان وغیرہ کے خلاف فراڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار) احتساب عدالت نے ہمیش خان وغیرہ کے خلاف دائر بینک آف پنجاب فراڈ ریفرنس کی سماعت21اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے دوران سماعت استغاثہ کے ایک گواہ کا جزوی بیان قلمبند کیا ۔احتساب عدالت نے صائمہ سلطان وغیرہ کے خلاف دائر سوزوکی سیالکوٹ موٹرز فراڈ ریفرنس کی سماعت29اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبندکیا ۔ صائمہ سلطان وغیرہ کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے کہ انہوں نے نئی گاڑیوں کی بکنگ کے نام پر عوام الناس سے کروڑوں روپے اکٹھے کرکے خورد بر دکر لئے تھے ۔ا
حتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث انوارالاسلام ، حسیب احمد اور محمد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزمان کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کر دیں ۔