عمران خان عوام کو تباہی کی جانب لے جا رہے ہےں ،عبدالرﺅف بھٹی
لاہور (پ ر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاجر رہنما عبدالرﺅف بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی تحریک کے اعلان کو قوم پر ڈرون حملے اور سیاسی خودکشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب عوام کو ریڈ زون کی جانب مارچ کی کال دیکر انہےں تباہی کی جانب لے جا رہے ہےں‘ پارلیمنٹ کو جعلی کہنا اور آئین کو نہ ماننا بھی بغاوت ہے اور عمران خان پر بھی آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے‘ ان کےخلاف بھی بغاوت کا مقدمہ قائم ہونا چاہیے‘ اسمبلیوں سے استعفے پاگل پن کے سوا کچھ نہےں ‘گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہےں‘ یوٹرن کے ماہر عمران خان پہلے آئے روز بیان بدلتے تھے ‘ آزادی مارچ کے ڈرامے کی ناکامی کے بعد اب ہر گھنٹے بعد بیان بدل رہے ہےں ‘ انہوں نے کہا کہ عمران نے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دینے کے بعد سول نافرمانی تحریک کا اعلان کر دیا‘ اس کے بعد اسمبلیوں سے استعفوں کے ساتھ ساتھ ریڈ زون کی جانب مارچ کی کال دیدی جو کہ عوام کو تباہی کی جانب لے جانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت 18 کروڑ عوام کے ووٹوں سے وجود مےں آئی ہے اور جمہوری حکومت کے خلاف سازشےں عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مسائل حل کرنے کےلئے اسمبلی مےں لائیں‘ ڈیڑھ سال تک جس اسمبلیوں مےں بیٹھے رہے اور مراعات کے مزے لوٹتے رہے اب اسی کو جعلی قرار دے رہے ہےں‘ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سمیت تینوں صوبائی اسمبلیوں سے استعفے پاگل پن ہے اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے ‘ خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفے نہ دینا بھی سمجھ سے بالا تر ہے‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان کھلم کھلا آئین اور قانون سے بغاوت کر رہے ہےں ان کے خلاف بھی آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے اور ان کے خلاف بغاوت کے مقدمات قائم ہونے چاہئےں‘ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دیوانے کے مطالبات پر کان نہ دھرےں اور جمہوری حکومت کے خلاف ہونےوالی تمام سازشوں کو ناکام بنا دےں ۔