حکومت موجودہ بحران کا سیاسی حل تلاش کرے،ثمینہ گھرکی

حکومت موجودہ بحران کا سیاسی حل تلاش کرے،ثمینہ گھرکی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حکومت کو انقلاب مارچ اور آزادی مارچ سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکالنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اس موقع پر محتاط انداز سے ہر قدم اٹھانا ہو گا حکومت کو جلد بازی میں کوئی بھی کام کرنے سے گریز کرنا چاہئے اور کھلے دل سے مذاکرت کا سلسلہ شروع کرنا چاہئے اور دونوں جانب کے فریقین کو اناءکا مسلہءنہیں بنانا چاہئے اور دونوں جانب سے لچک دار رویہ اختیار کیا جا نا چاہئے ثمینہ خالد گھرکی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی انداز سے ہی نکالا جا سکتا ہے اور بات چیت سے ہی کوئی درمیانی نکالا جا سکتا ہے جو دونوں کو قابل قبول ہو گا اور اسی پر زور لگانا چاہئے اور اسی میں دونوں جانب کے فریقین کی بہتری ہے لچک دار رویہ اختیار کرنے سے مسلہءحل ہو گا اگر ہر کوئی اپنی ضد پر اڑا رہے گا تو اس سے بحران میں مزید اضافہ ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -