حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،رانا ارشد

حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،رانا ارشد

  

لاہور ( خبرنگار)مسلم لیگ (ن) کی حکومت دہشت گردی، صوبائی و لسانی تعصب ، فرقہ واریت اور ذہنی پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے اپنااہم فرض ادا کررہی ہے جبکہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہےں پاکستان کی سا لمیت اور اس کے وقارمیں آنے والی ہر طاقت کو پامال کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے آج چند مفاد پسند عناصر ملک کے جمہوری نظام کو ختم کے در پرہیں پاکستانی قوم کسی صورت ان کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ملک کی بقاءاور ترقی کا دارومدار صرف جمہوریت میں ہی پنہا ں ہے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں خطاب کے دوران کیا اس موقع پردانشوروں اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلباءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان کا معرض وجود میں آنا ایک عظیم الشان جمہوری جدوجہد کا مرہون منت ہے اور ملک کی بقا اور ترقی دارومدار اس امر پر موقوف ہے کہ یہاں جمہوریت کو بلا روک ٹوک پھلنے پھولنے دیا جائے اور اگر کچھ سیاسی طالع آزما اسے پٹڑی سے اترانے کی کوشش کریں تو انہیں ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے بلکہ ان کا آئینی و قانونی ذرائع سے مقابلہ کیا جائے پاکستان کو اس وقت معاشی ترقی کی اشد ضرورت ہے اور یہ مقصد سیاسی استحکام کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتاقوم اپنے سیاسی رہنماﺅں سے دانشمندی اور سنجیدہ طرز عمل کی توقع رکھتے ہیں اورجو عناصر مار دھاڑ اور ہنگامہ آرائی کے ذریعے عوام کی منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیںرانا ارشد نے کہا کہ آئیے ہم سب ملکر عہد کریں کہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کے سچے خدمت گار بنیں-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -