ڈی سی او نے چوک یتیم خانہ میں ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا
لاہور ( جنرل رپورٹر)ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان نے چوک یتیم خانہ دارالامان میں ڈینگی سرویلنس کا جا ئزہ لیاڈی سی او لاہور نے دارالامان کی مختلف جگہوں پر ڈینگی لاروا کو چیک کیاانہوں نے دارالامان میں ڈینگی کے حوالے سے بہتر انتظامات کر نے پر ایڈمنسٹریٹر دارالامان کو شا با ش دی علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور نے کھاڑک میں واقع سپےئر پارٹس کی فیکٹری میں ڈینگی کے حوالے سے کیے جا نے والے انتظامات کا جا ئزہ لیا۔انہوں نے فیکٹری مالکان کو ہدایت کی کہ فیکٹری میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے۔انہوں نے اعوان ٹا ؤن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کی بھی انسپکشن کی۔