ملک کو خون خرابے کی طرفلے جاناخطرناک ہو گا،راغب نعیمی

ملک کو خون خرابے کی طرفلے جاناخطرناک ہو گا،راغب نعیمی

  


لاہور(سٹاف رپورٹر) ملک کو خون خرابہ کی طرف لے جانا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے تمام سیاستدانوں کو چاہیے کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں تاکہ کوئی چھوٹا یا بڑا سانحہ رونما ہو اللہ نہ کرے کوئی سانحہ رونما ہوگیا تو اس کا ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ خطرناک صورت حال پیداہونے سے قبل تمام جماعتوں کے قائدین ملک کو موجودہ بحران سے نکالیں تاکہ مایوسی اور پریشانی کی صورت حال سے ملک کو نکالا جائے کہیں ایسانہ ہو کہ ملک میں جاری خراب صور ت حال سے اغیار فائدہ اٹھائیں یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی قائدین متفق نہیں ہوں گے اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہوسکتے اس لیے تمام جماعتوں کے قائدین یکسو ہو کر بیٹھیں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرکے اٹھیں تاکہ غیریقینی صورت حال ختم ہواور زندگی کا پہیہ معمول پر آسکے اورحل یہ ہے کہ غریب آدمی سے لیکر امیر آدمی تک کوسیاسی بحران سے نکالا جائے علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ ملک عزیز میں توڑ پھوڑ اور جان ومال کا نقصان کسی صورت میں بھی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے جو کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مفاد میں کسی طرح بھی نہیں ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -