سیاستدانوں کی نااہلی سے جمہوریت خطرے میں پڑ گئی،محمد جمیل

سیاستدانوں کی نااہلی سے جمہوریت خطرے میں پڑ گئی،محمد جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ فیصلہ سازی کا اختیار اسلام آباد سے راولپنڈی منتقل ہوچکا ہے اور میاں نواز شریف اب ایک بے اختیار وزیر اعظم کے طور پردیکھے جارہے ہیں،ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا سیاستدانوں کی نالائقی سے ملکی آئین اور جمہوریت ایک بار پھر خطرے میں ہیں ،حکومت اگر دانشمندی سے کام لیتی تو قوم کو یقینا پارلیمنٹ کے گھیراو¿ جیسے دن نہ دیکھنا پڑتے، وزیر اعظم حالات کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے مزید وقت ضائع کئے بغیر مڈٹرم انتخابات کا اعلان کردیں بصورت دیگر معاملہ اس سے بھی آگے نکل جائیگا اور ہوسکتا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی ایف آئی آر بھی درج ہوجائے اور وزیرا عظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیاجائے،انہوں نے کہا ملکی سیاست تیزی سے نیا موڑ اختیار کررہی ہے اور اقتدار کی باریاں لینے والی جماعتیں سخت پریشان ہیں ، ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان پر آئین اور جمہوریت شکنی کا الزام عائد کر نیوالے سیاستدانوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے،
انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ (ن) نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اورصرف ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں ہی عوام کو گوناگوں مسائل اور مشکلات سے دوچار کردیا۔