پارک اینڈ شاپ پلازہ میں دکانوں،سبزہ زار میں پلاٹوں کا نیلام عام آج ہو گا

پارک اینڈ شاپ پلازہ میں دکانوں،سبزہ زار میں پلاٹوں کا نیلام عام آج ہو گا

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاﺅن میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعمیر کردہ پارک اینڈ شاپ پلازہ میں فوری قبضے کے لئے تیار آٹھ دکانوں‘ جوہر ٹاﺅن او ر سبزہ زارمیں کمرشل و رہائشی پلاٹوں اور فروٹ و سبزی منڈی علامہ اقبال ٹاﺅن میں پلاٹوں کا نیلام عام آج دن 10:00 بجے ایل ڈی اے کمیونٹی سینٹر 239/A نیو مسلم ٹاﺅن نزدایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہوگامون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاﺅن میںجدید سہولتوں کے ساتھ کامیاب کاروبار کا آغازکرنے کا یہ لائف ٹائم چانس ہے یہاں تعمیر کئے جانے والے10منزلہ پلازہ میں کل 67دکانیں تعمیر کی گئی ہیں جس کے دو مکمل فلور صرف شاپنگ کے لئے مختص ہیں یہاں روزانہ 10سے 15ہزار افراد کی آمد متوقع ہے اور 400گاڑیوں اور 500موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے اس کے علاوہ یہاں ایک روف ٹاپ ریسٹورنٹ بھی بنایا جائے گا بولی میں حصہ لینے والے خواہشمند حضرات کو ہر دُکان یا پلاٹ کے لئے مقرر کردہ رقم بطور زرضمانت بصورت ڈیمانڈ ڈرافٹ /پے آرڈ بحق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے موقع پر موجودنیشنل بینک آف پاکستان کے دفتر میں جمع کروانا ہوگی جو بولی دہندگان کو ماسوائے سب سے زیادہ بولی دہندہ قابل واپسی ہوگی ۔ سب سے زیادہ بولی دہندہ کو بولی ختم ہونے کے بعد موقع پر یا سات دن کے اندر اندر (جن میں تعطیلات بھی شامل ہیں) دُکان یا پلاٹ کی کل قیمت کا ایک تہائی جمع کروانا ہوگا بصورت دیگر جمع شدہ زرضمانت بحق ایل ڈی اے ضبط کر لیا جائے گا ۔ کامیاب بولی دہندگان کو باقی ماندہ دو تہائی رقم مجاز اتھارٹی کی منظوری کے 30 دن کے اندر جمع کروانا ہوگی (جن میں تعطیلات بھی شامل ہیں) دُکانیں ”جہاں ہے جیسے ہے “ کی بنیاد پر نیلام کی جائیں گی بولی کی منظوری یا نا منظوری کے سلسلے میں مجاز اتھارٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا کامیاب بولی دہندگان ان تمام شرائط کو تسلیم کرنے کے پابند ہوں گے گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق خریدکنندگان کو ایڈوانس انکم ٹیکس اورCVT بھی ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -