وزیر اعلیٰ سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے کردار ادا کریں،چودھری ذوالفقار

وزیر اعلیٰ سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے کردار ادا کریں،چودھری ذوالفقار

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر میں خاص طور پر لاہور میں سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی یلغار کے پیش نظر آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے قرار دیا ہے کہ خادم اعلیٰ اور اس کی کابینہ جو انقلاب مارچ اور آزادی مارچ سے خائف ہوکر خود کو بچانے میں مصروف ہے انہیں بڑھتی ہوئی لاقانونیت اور سٹریٹ کرائم نظر کیوں نہیں آ رہی راہزنوں اور ڈاکو¶ں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے اس امر کا اظہار صوبائی رہنما چوہدری ذوالفقار علی ندیم‘ منیر احمد سدھو‘ قاری افتخارالدین‘ جہانزیب خان‘ علی عباس مرزا‘ برکت پطرس مسیح اور یونس بھٹی نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں کارکنان کی ایک منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنما¶ں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیڑھ سالہ دور اقتدار میں پنجاب میں سٹریٹ کرائم کی شرح افسوسناک حد تک بڑھ چکی ہے ایک جانب حکمرانوں کو اپنے کیے کی سزا کے طور پر آزادی مارچ و انقلاب مارچ کا سامنا ہے جس سے بچنے کیلئے حکمران سیاسی دا¶ پیچ کھیلنے میں مصروف ہیں اور بے گناہ شہری ڈاکو¶ں اور راہزنوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ کو چاہئے کہ جب تک برسر اقتدار ہیں کم از کم اپنی ناک کے نیچے ہونے والی ان وارداتوں کا سختی سے نوٹس لے کر عوام کو اس پریشانی سے نجات دلائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -