لانگ مارچ میں خواتین کاڈانس کرنا قابل مذمت ہے،نرگس فیض ملک

لانگ مارچ میں خواتین کاڈانس کرنا قابل مذمت ہے،نرگس فیض ملک

  


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق پارلیمانی سیکرٹری اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہاکہ لانگ مارچ میں خواتین کا ناچ کرناقابل مذمت ہے ،تحریک انصاف کی خواتین حکومت کے خلاف احتجاج تک محدود رہیں سڑکوں پر ڈانس کرنا سیاست نہیں فحاشی ہے ،ان خواتین کے ڈانس کرنے سے سیاست میں موجود خواتین کے لئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی ،علماء کرام خواتین کے سرعام ناچنے پر خاموش کیوں ہیں،وہ اس فعل کی مذمت کریں اور انہیں ناچنے سے منع کریں،ناچ گانے کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ،ناچ گاناروشن خیالی نہیں بے حیائی ہے ،روشن خیالی تو نظریات سے ہوتی ہے ،تحریک انصاف کے قائدین بتائیں کہ وہ ان خواتین کو ناچ گانے سے کیوں منع نہیں کررہے ،پرویزخٹک اور شاہ محمود قریشی نے خودڈانس کرکے ا س فحاشی کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے ،یہ کیسے سیاستدان ہیں جو فحاشی کوفروغ دے رہے ہیں،عوام ان کے اس فعل کی ہرسطح پر مذمت کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -