مشرف نے کبھی بھارت کو پاکستان پر حاوی نہیں ہونے دیا،الطافشاہد

مشرف نے کبھی بھارت کو پاکستان پر حاوی نہیں ہونے دیا،الطافشاہد

  

 لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ پرویزمشرف نے اپنے دورحکومت میں بھارت کوحاوی نہیں ہونے دیا پرویزمشرف کودیکھ کربھارتی حکمرانوں کی آوازنہیں نکلتی تھی مگرآج کل وہ پاکستان کیخلاف آگ اگلتے ہیں پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے جوکسی قیمت پربھارت کی تھانیداری قبول نہیں کرے گاججبکہ موجودہ حکمران پڑوسی ملک کے معمولی سے دباﺅاور جارحانہ ہتھکنڈوں سے فوراً مرعوب ہوجاتے ہیں نوازشریف کی داخلی وخارجی پالیسیاں پاکستان کی سا لمیت ،معیشت اورقومی حمیت کیلئے زہرقاتل ہیںوہ وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے ضروری اہلیت اورقابلیت نہیں رکھتے لہٰذاءاستعفیٰ دے دیں پاکستان کوایک غیور،نڈراورمدبروزیراعظم کی ضرورت ہے جوبھارت کے ساتھ برابری کی بنیادپربات کرے وہ اپنے اعزاز میں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے چودھری تبریز، اورھا چودھری ، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ، سیّد شان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہر رضوی ، اورسیّدسلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ نوازشریف سے ایک سال میں کئی سنگین غلطیاں سرزدہوئیں لہٰذاءاب انہیں ان کاخمیازہ بھگتناپڑے گااگرقوم نے نوازشریف کومزید مہلت دی توخدانخواستہ وہ پاکستان کوبھارت کی طفیلی ریاست بنادیں گے نوازشریف کومعلوم ہے اب ان کے استعفیٰ آنے تک عوام اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے لہٰذاءمزید دیرنہ کریں ۔نایاب زیدی نے کہا کہ ایک طرف تو گوجرنوالہ میں ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت 72افراد کیخلاف پولیس کے ڈی ایس پی اور اہلکاروں پرتشدد کے الزام میں ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوگئے ہیں جبکہ دوسری طرف ابھی تک سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گیارہ سے زائدانسانوں کے قتل کی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوئی کیونکہ اس میں شریف برادران نامزد ہیں۔ نعیم عباس نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے ہاتھوں سے اپنے پاﺅں پرکلہاڑا مارا۔انہیں قومی اداروں کیخلاف غیرضروری مہم جوئی کرنے کی عادت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -