پارلیمنٹ کی موجودگی میں فیصلے سڑکوں پر نہیں ہو سکتے،بابر حسین

پارلیمنٹ کی موجودگی میں فیصلے سڑکوں پر نہیں ہو سکتے،بابر حسین

  

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ ہم نے سیاسی جمہوری سفر کے دوران جتنی بھی اصلاحات کی ہیں، اُن سب کا سہرا عوامی نمائندوں پر مشتمل پارلیمنٹ کے سر رہا ہے آئندہ بھی ہر آئینی ترمیم اور ہر قانون سازی پارلیمنٹ ہی کرے گی اصلاحات کی منزل کو جانے والے سارے راستے پارلیمنٹ کے ایوانوں ہی سے گذریں گے ہم نے آزادی بڑی قربانیوں سے حاصل کی ہے ہم سب نے جمہوریت کے لئے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں پارلیمنٹ ، پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی نمائندگی کرتی ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ اس پارلیمنٹ کی موجودگی میں فیصلے سڑکوں، چوراہوں اور میدانوں میں کئے جانے لگیں خدا کے فضل سے اب یہاں کسی کی بادشاہت ہے نہ آمریت بادشاہت سے ہم نے اڑسٹھ (68)برس پہلے نجات حاصل کر لی تھی ہمارا ایمان ہے اور ہمارے آئین میں بھی لکھا ہے کہ بادشاہی اور حاکمیت اعلی صرف خداکی ہے پاکستان کی سلامتی و استحکام اور اٹھارہ کروڑ عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے کسی انا کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں آئینی اور قانونی دائروں کے اندر رہتے ہوئے پُر امن احتجاج کے حق کا احترام کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -