سول نافرمانی نے تحریک انصاف کو بکھیر دیا،راشدہ یعقوب شیخ

سول نافرمانی نے تحریک انصاف کو بکھیر دیا،راشدہ یعقوب شیخ

  


لاہور ( جنرل رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنا برا بھلا اچھی طرح سمجھتے ہیں ’’ ٹیکنو کریٹ حکومت‘‘ کے بعد سول نافرمانی کی کال نے تحریک انصافکو بکھیر کر رکھ دیاہے عمران خان نے ہر روز بیانات بدلنے کا ورلڈریکارڈ قائم کیاہے اور ذاتی انا اور ضد نے انہیں سیاست میں تنہا کر دیا ہے کسی پاکستانی کا قائداعظم کی بجائے گاندھی کو لیڈر قرار دینا بدبختی کے سوا کچھ نہیں اس طرح عمران خان نے آزادی مارچ کے نام پر تحریک پاکستان کے شہداء کی روحوں کو تکلیف پہنچائی انہوں نے کہا کہ قائد اعظم صرفمسلم لیگ والوں کے نہیں 18کروڑ پاکستانیوں کے راہنما ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست اور ذاتی مفادات کی ملک وقوم کے سامنے کوئی حیثیت نہیں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد کو عزیز رکھا ہے ہماری سیاست کا محور عوام ہیں

اورپاکستان کے لئے ہمارا تن من دھن سب کچھ حاضر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -