مسترد شدہ عناصر عوام کو فوج کے ساتھ لڑانا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ

مسترد شدہ عناصر عوام کو فوج کے ساتھ لڑانا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی انسانی حقوق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید، سیف اللہ کھوکھرنے انفارمیشن سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیر جمہوری قوتیں اور آمریت کی باقیات سازشوں کے ذریعے پاکستان میں انارکی اور خانہ جنگی جیسی صورتحال پیدا کرنی چاہتی ہیں، پاکستان اسوقت اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی پاور ہے اور دیگر اسلامی ممالک کی بدولت پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے پاکستان کی افواج بہادری اور جرات سے دہشت گردوں کا تیزی سے صفایا کر رہی ہے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ، غیر جمہوری عناصر پاکستان میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرکے پاک فوج کی توجہ دہشت گردی کی جنگ سے ہٹانا چاہتی ہیں ، ان غیر جمہوری قوتوں کا کوئی بھی ایجنڈا نہیں ہے چند ہزار لوگ خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اسوقت پوری قوم کو متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی حمایت کرنا چاہئے ، چند مسترد شدہ عناصر پاک فوج کو عوام کے ساتھ لڑانا چاہتے ہیں    تاکہ عوام پاک فوج کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور دہشت گردی کی جنگ متاثر ہواور دہشت گردوں کو دوبارہ مضبوط ہونے کا موقع ملے لیکن پاکستان کی باشعور سیاسی قوتیں اور پاک فوج کی پروفیشنل قیادت سازشوں کے خلاف ڈھال بن چکی ہیں اور کسی بھی غیر جمہوری اداروں کو مسترد کر چکی ہیں انہوں نے نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک قدم آگے بڑھ کر مذاکرات میں پہل کریں تاکہ سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے پودے کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے لہذا آمریت کی باقیات کو جمہوریت پر شب خون مارنے کی ہر ناپاک کوشش کی مزاحمت کرے گی۔