افراتفری سے بچنے کیلئے فو ری طورپر نظام مصطفی نافذ کیا جائے،اشرفجلالی

افراتفری سے بچنے کیلئے فو ری طورپر نظام مصطفی نافذ کیا جائے،اشرفجلالی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ پوری قوم طاہر القادری ،عمران شو اور حکمرانوں کی بے تدبیری کی وجہ سے سخت پریشان ہے ملکی سا لمیت کو سنگین خطرات لاحق ہوچکے ہیںپورے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے بیرونی سرمایہ کاری رُک گئی ہے پاکستان کو روزانہ اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ملک کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری اور عمران خان کی بچگانہ حرکتوں سے ملک کو ایسا نقصان ہو سکتا ہے جو صدیوں میں بھی پورا نہ ہوسکے ان لوگوں کو ہوس اقتدار اور انانیت کی وجہ سے نظر نہیں آ رہا کہ ان کے اس کھیل کے کیا نتائج برآمد ہونگے ملک کو اس غیر یقینی فضاءسے نکالنے کے لئے حکمران کوئی سنجیدہ کردار ادا کرتے نظر نہیںآتے ہمارا مطالبہ ہے ملک کو افراتفری سے بچایا جائے اور فی الفور نظام مصطفی ﷺ نافذ کرنے کا اعلان کیا جائے اور نظریہ پاکستان کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -