ریلوے افسر پر تشدد کرنیوالے منیجنگ ڈائریکٹر کیرج فیکٹری کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

ریلوے افسر پر تشدد کرنیوالے منیجنگ ڈائریکٹر کیرج فیکٹری کو جبری رخصت پر ...

  

لاہو ر(سٹاف رپورٹر) وزارت ریلوے نے ریلوے افسر پر تشدد کرنے والے مینجنگ ڈائریکٹر کیرج فیکٹری فردوس خان کو جبری رخصت پر بھیج دیا ہے اور ایم ڈی کیرج فیکٹری کے امور کی دیکھ بھال کا چارج مکینیکل انجینئر اعجاز احمد شیخ کوسونپ دیا گیا ہے اس سلسلہ میں گذشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق فردوس خان نے دوروز قبل ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن وزارت ریلوے عبدالمالک کو تشدد کا نشانہ بنایااور ان پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا جس کے بعد ریلوے پولیس نے ان کے خلاف راولپنڈی میں مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ذرائع کے مطابق دونوں افسروںکے مابین آزادی ٹرین کی تیاری کے حوالے سے اختلافات تھے جو بعد ازاں شدت اختیار کر گئے جس کے بعد ایم ڈی کیرج فیکٹری نے عبد المالک پر حملہ کیا ۔

جبری رخصت

مزید :

صفحہ آخر -