پنجاب حکومت کے 4افسر تبدیل

پنجاب حکومت کے 4افسر تبدیل

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت نے 4افسران کے تبادلے و تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا عاشق حسین ڈوگر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی گوجرانوالہ کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ لگایا گیا ہے خورشید علی زیدی ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس انویسٹمنٹ، تقرری کے منتظر بشارت نیازی کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی لگایا گیا ہے یاور حسین ایڈیشنل ڈی پی ایچ اے لاہور کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز لگانے کے آرڈر منسوخ کر دیئے گئے۔

تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -