نواز شریف کے عمران سے ملاقات کیلئے تیار ہونے سے متعلق ٹویٹ بریکنگ نیوز بن گیا

نواز شریف کے عمران سے ملاقات کیلئے تیار ہونے سے متعلق ٹویٹ بریکنگ نیوز بن گیا

  

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ٹوئیٹر پر وزیر اعظم نواز شریف کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات بارے ٹوئیٹ بدھ کی صبح ٹی وی چینلز کی بریکنگ نیوز بن گئی، چینلز پر تجزیہ کاروں کی طرف سے اس پیشکش پر تجزیوں میں اسے حکومت کی کمزوری قرار دیئے جانے کے بعد خواجہ سعد رفیق کی طرف سے اس کی سختی سے تردید کر دی گئی۔ خواجہ سعد رفیق کے نام سے یہ ٹوئیٹر اکاﺅنٹ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور اس پر نہ صرف پاکستان ریلوے کے حوالے سے تمام اپ ڈیٹ موجود ہیں بلکہ انقلاب اور آزادی مارچ اور اس پر حکومتی موقف کی تمام تفصیلات بھی موجود ہیں، خواجہ سعد رفیق کی طرف سے منگل کو صبح 10بجکر 41 منٹ پر یہ ٹوئیٹ کیا گیا کہ ”عمران خان کی نامناسب زبان کے باوجود وزیر اعظم نے ان سے ملکی مفاد میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے“ خواجہ رفیق کی اس ٹوئیٹ کو کئی نجی ٹی وی چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کر دیا اور اس پر تجزیہ کاروں کی آراءبھی شروع ہو گئیں، سینئر تجزیہ کاروں نے عمران خان کے ریڈ زون میں بیٹھنے کے بعد وزیر اعظم کے عمران خان کو ملنے کی پیشکش کو حکومت کی کمزوری سے تعبیر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس سے بھی اس ٹوئیٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق سے جب استفسار کیا گیا تو انہوں نے اس سے لا علمی کا اظہار کر دیا،

مزید :

صفحہ آخر -