اسٹیل مل کے 35ملازمین کو مراعات کے ساتھ ترقی دینے کا حکم

اسٹیل مل کے 35ملازمین کو مراعات کے ساتھ ترقی دینے کا حکم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل مل کے 35ملازمین کو مراعات کے ساتھ ترقی دینے کا حکم دے دیا ہے ۔درخواست گذار پاکستان اسٹٰیل مل کے ملازم راو¿ سرفراز سمیت 35ملازمین کے وکیل شعاع النبی نے موقف اختیار کیا تھا کہ تمام ملازمین 21سال سے پاکستان اسٹیل مل میں ملازمت کررہے ہیں ۔2جون 2009کو ان کے دیگر ساتھ کام کرنے والے دیگر ملازمین کو ترقی دے دی گئی تھی لیکن انتظامیہ نے ان 35ملازمین کو ترقی نہیں دی ۔پاکستان اسٹیل مل کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ملازمین کو 2009میں اسسٹنٹ منیجر سے ڈپٹی منیجر کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی لیکن یہ ملازمین اس ترقی سے محروم رہے ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عزیز الرحمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گذاروں کو 2جون 2009سے تمام مراعات کے ساتھ دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

مزید :

صفحہ آخر -