کراچی، حادثات واقعات میں 2افراد جاں بحق،5زخمی

کراچی، حادثات واقعات میں 2افراد جاں بحق،5زخمی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں مختلف حادثات واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ5زخمی ہوگئے ۔واقعات کے مطابق شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک A-1اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں 38سالہ قاسم بلوچ ولد کاشف بلوچ ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق مقتول سخی حسن پر قائم منرل واٹر کمپنی کا مالک اور نارتھ ناظم آباد بلاک جے کا رہائشی تھا ۔ادھر تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلا ک ایم فلیٹ A-8فورتھ فلور کا رہائشی 30سالہ ریاض ولد سید رفیق حسین بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔دوسری جانب نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5افراد 20سالہ فہیم ولد علی ،32سالہ وقاص زخمی ہوگئے

مزید :

صفحہ آخر -