سوڈانی سفیر الشافع احمد محمدکی جنرل منیجر ریلوے انجم پرویز سے ملاقات
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں سوڈان کے سفیر الشافع احمد محمدنے پاکستان ریلویز کے جنرل منیجر انجم پرویز سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریلویز کے باہمی معاملات زیرغور آئے۔ ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں منعقدہ ملاقات میں سوڈانی سفیر نے پاکستان ریلویز کی پیشہ ورانہ مہارت اور دیگر امور میں گہری دلچسپی لی اورسوڈان کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ یاد رہے سوڈانی ریلویز کے جنرل منیجر بھی گزشتہ دنوں جنرل منیجر پاکستان ریلویز سے ملاقات کر چکے ہیں۔ دریں اثناءپاکستان پوسٹل لائف انشورنس کے جنرل منیجر ناصر حسن نے بھی ریلویز کے جنرل منیجرانجم پرویز سے ملاقات کی جس میں ریلوے ملازمین کو دورانِ سفر حادثات کی صورت میں لائف انشورنس اور اس سے متعلقہ امور زیربحث آئے تاکہ ملازمین کی لائف انشورنس کو مزید مو¿ثر اور عملی جامہ پہنایا جائے۔
ملاقات