ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا دھرنا ختم کرنے کےلئے دائردرخواست مسترد کر دی

ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا دھرنا ختم کرنے کےلئے دائردرخواست مسترد کر دی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا دھرنا ختم کرنے کے لئے دائردرخواست ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے مسترد کر دی۔ مسٹرجسٹس شاہد بلال نے محمد اجمل نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کا لانگ مارچ اور دھرنا پاکستان کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش ہے جس سے ملک میں اس وقت انتشار کی سی کیفیت ہے۔ درخواست گزار کے مطابق ہائی کورٹ ایک کمیشن تشکیل دے جو عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنے کے کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرے تاکہ قوم صورتحال سے آگاہ ہو سکے۔ ہائی کورٹ آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا جس کے مطابق درخواست ناقابل سماعت ہے۔ عدالت نے ہائی کورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ کسی بھی شہری کو پرامن احتجاج سے روکا نہیں جاسکتاہے ۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی لارجر بنچ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے لانگ مارچ کو غیرآئینی قرار دے چکا ہے۔

 مسترد

مزید :

صفحہ آخر -